اس ویب سائیٹ پر دی گئی معلومات کو قانونی مشورے کی حیثیت حاصل نہیں ہے اور نہ ہی اس کو خوشحالی بینک لمیٹڈ یا اس کے ملازمین کی رائے سمجھا جائے۔ اگرچہ ہم اپنی ویب سائیٹ کو اپ ڈیٹ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اضافی معلومات ویب سائیٹ کے مواد پر اثرانداز ہو سکتی ہیں لہٰذا ہم کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتے کہ فراہم کردہ معلومات درست، مکمل اور تازہ ترین ہیں۔

ہم قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اس ویب سائٹ کے استعمال یا اس تک رسائی سے پیدا ہونے والے مسائل کے ذمہ دار نہیں ہیں جس میں ویب سائٹ میں پائی جانے والی غلطیاں، ویب سائٹ کی عدم دستیابی وغیرہ شامل ہیں. اور ہم درج ذیل کے براہ راست یا بالواسطہ ذمہ دار نہیں ہوں گے:

ا) مالی نقصانات (جس میں آمدنی، ڈیٹا، منافع، معاہدے، استعمال، مواقع، تجارت یا متوقع بچت شامل ہیں)

ب) نیک نامی کا نقصان یا

ج) آپ کے اس سائٹ کے استعمال اور/ یا ان شرائط و ضوابط سے ہونے والا پیشگی دکھائی نہ دینے والا براہ راست یا بالواسطہ نقصان

بیرونی ویب سائیٹس

اس ویب سائیٹ کے استعمال کنندگان کو مزید معلومات فراہم کرنے کے لئے ہم دوسری ویب سائیٹس کے لنکس یا ذرائع فراہم کرتے ہیں جن کا خوشحالی بینک سے کوئی تعلق نہیں اور ان تک رسائی آپ کی اپنی ذمہ داری ہے۔ ہم دوسری ویب سائیٹس یا ان ویب سائیٹس کے مواد کے ذمہ دار نہیں ہیں جو ہماری ویب سائیٹ سے منسلک ہیں۔ ہم کسی بھی ایسی ویب سائیٹ کے مواد سے اتفاق نہیں کرتے۔ ایسے لنکس یا ویب سائیٹس پر جانا آپ کی اپنی ذمہ داری ہے اور ان ویب سائیٹس تک رسائی سے آپ کو نقصان پہنچنے کی صورت میں ہم ذمہ دار نہیں ہیں۔ ایسی ویب سائیٹس وزٹ کرتے ہوئے آپ ہمارے ساتھ اتفاق کرتے اور عہد کرتے ہیں کہ آپ نے اپنی مرضی سے اس ویب سائیٹ کو وزٹ کیا ہے۔ آپ متفق ہیں کہ خوشحالی بینک بالواسطہ یا بلا واسطہ طور پر ایسی کسی ویب سائیٹ کے مواد سے اتفاق نہیں کرتا۔

قانون عملداری

اس دستبرداری (ڈسکلیمر) کی عملداری اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قوانین کے عین مطابق ہے۔ اس دستبرداری سے متعلق کوئی مسئلہ پیدا ہونے کی صورت میں اسے پاکستانی عدالتوں کے ذریعے حل کیا جائے گا۔