ہماری ویب سائیٹ میں خوش آمدید
 

اگر آپ اس ویب سائیٹ کو براؤز یا استعمال کرنا چاتے ہیں تو آپ مندرجہ ذیل شرائط و ضوابط سے اتفاق اور ان پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔ اگر آپ ان شرائط و ضوابط کے کسی بھی حصے سے متفق نہیں ہیں تو برائے مہربانی ویب سائیٹ استعمال نہ کریں۔

خوشحالی بینک، کے ایم بی ایل، بینک، کمپنی، ہمیں، ہمارا یا ہماری، اور ہم سے مراد ویب سائیٹ کا مالک ہے جبکہ آپ سے مراد اس ویب سائیٹ کو استعمال کرنے والا یا دیکھنے والا ہے۔

اس ویب سائیٹ کے استعمال پر مندرجہ ذیل شرائط لاگو ہوتی ہیں۔

  • اس ویب سائیٹ کے صفحات پر موجود مواد آپ کی معلومات اور استعمال کے لئے ہے۔ اس میں بغیر کسی پیشگی اطلاع کے تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

  • براؤزنگ کی ترجیحات کی نگرانی کے لئے یہ ویب سائیٹ کوکیز کو استعمال کرتی ہے۔ اگر آپ کوکیز کے استعمال کی اجازت دیتے ہیں تو تیسرے فریق کے استعمال کے لئے ہم آپ کی مخصوص ذاتی معلومات محفوظ کر سکتے ہیں۔

  • نہ ہم اور نہ ہی کوئی تیسرا فریق اس ویب سائیٹ پر موجود مواد کے بارے ضمانت دیتا ہے کہ یہ مواد درست، تازہ ترین، صحیح اور ہرطرح سے مکمل، موزوں یا مناسب ہے۔

  • آپ اتفاق کرتے ہیں کہ اس ویب سائیٹ کی معلومات یا مواد میں غلطیاں ہو سکتی ہیں اور ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہم ایسی غلطیوں کے ذمہ دارنہیں ہیں.

  • آپ اپنی ذمہ داری پر اس ویب سائیٹ پر موجود مواد یا معلومات کا استعمال کریں گے اور ہم اس کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانا آپ کی اپنی ذمہ داری ہوگی کہ ویب سائیٹ پر موجود مصنوعات، سروسز یا معلومات آپ کی مطلوبہ ضروریات پر پورا اترتی ہیں یا نہیں

  • اس ویب سائیٹ پر ایسا مواد موجود ہے جوہماری ملکیت ہے یا لائسنس کے ذریعے حاصل گیا ہے۔ اس مواد میں ڈیزائن، لے آؤٹ، شکل، ظاہری صورت اور گرافکس وغیرہ شامل ہیں۔ کاپی رائٹس نوٹس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ویب سائیٹ کے مواد کا استعمال ممنوع ہے.

  • اس ویب سائیٹ پر موجود ان تمام ٹریڈ مارکس کو تسلیم کیا گیا ہے جو بینک کی ملکیت نہیں ہیں اور نہ ہی لائسنس کے ذریعے بینک کو دیئے گئے ہیں ۔

  • اس ویب سائیٹ کے غیر قانونی استعمال کی صورت میں ہم پاکستانی قانون کے مطابق نقصان اور/ یا جرم کا دعویٰ دائر کرسکتے ہیں۔

  • یہ ویب سائیٹ اکثر دوسری ویب سائیٹس کے لنکس بھی فراہم کرتی ہے۔ یہ لنکس آپ کو معلومات کی فراہمی میں آسانی کے لئے فراہم کئے جاتے ہیں لیکن اس سے مراد ان ویب سائیٹس سے اتفاق کرنا نہیں ہے۔ ہم جن ویب سائیٹس کے لنکس فراہم کرتے ہیں ان کے مواد کے ذمہ دار نہیں ہیں۔

  • آپ کے اس ویب سائیٹ کے استعمال اور اس استعمال سے کسی تنازعے کے پیدا ہونے کی صورت میں پاکستانی قانون کا اطلاق ہو گا۔

  • ہماری ویب سائیٹ وزٹ کرنے یا یہاں اپنی معلومات فراہم کرنے سے آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ بینک ان کو اس مقصد کے لئے استعمال کر سکتا ہے جس کے لئے یہ فراہم کی گئی ہیں۔

مزید برآں آپ اتفاق کرتے ہیں کہ ایسی معلومات فراہم کرنے یا ویب سائٹ کے استعمال سے کوئی نقصان ہونے کی صورت میں آپ بینک کو ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتے.
 

تخلیقی ملکیت

اس ویب سائیٹ میں استعمال کیے گئے تمام لوگوز اور مواد صرف خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی (ٹریڈ مارک اور کاپی رائٹ) ملکیت ہیں اور آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ انھیں کسی بھی مقصد کے لئے استعمال نہیں کریں گے، بصورت دیگر بینک جملہ قانونی حقوق محفوظ رکھتا ہے۔