شعیب بینکاری کے شعبے میں دو دہائیوں سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں اور قرض کی وصولی، ریکوری اور لیٹیگیشن مینجمنٹ میں گہری مہارت کے حامل ہیں ۔ اپنے وسیع ترین کیر ئیر کے دوران وہ یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، ایم سی بی بینک لمیٹڈ اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک جیسے نمایاں مالیاتی اداروں میں اہم ذمہ داریا ں انجام دے چکے ہیں ۔ شعیب ،گزشتہ تین برسوں (ستمبر 2022 تا 2025) کے دوران خوشحالی مائکرو فنانس بینک لمیٹڈ سے بھی منسلک رہے، جہاں انہوں نے کلیکشن اور ریکوری ڈیپارٹمنٹ کے قیام میں مرکزی کردار ادا کیا جو اب ’اسپیشل ایسیٹ مینجمنٹ (SAM) کے طور پر کام کر رہا ہے ۔قرض کی وصولیوں، ریکوری اور لیٹیگیشن کے شعبہ جات میں ان کے وسیع تجربے نے بینک کے ریکوری فریم ورک کو نہ صرف مضبوط کیا بلکہ مینجمنٹ کے زیر انتظام متعدد اسٹریٹجک پورٹ فولیو میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔

ایوارڈ اور کامیابیاں

KMBL کو انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کی جانب سے بہترین مائیکرو فنانس بینک 2020ء کے اعزاز سے نوازا گیا ہے

Jan 11, 2021 خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (KMBL) کے لیے انسٹیٹیوٹ آف ٹیکرز، پاکستان نے پاکستان کا بہترین مائیکرو فنانس بینک کے اعزاز کا اعلان لگاتار تیسرے سال بھی کر دیا ہے۔ یہ برسہا برس سے خوشحالی بیک کی کار کردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔KMBL کے لیے اس اعزاز کا اجراءتانی پار شیرزاے ایف فرگوسن اور میڈیاپر شفر ڈان میڈیا گروپ کے ساتھ پانچویں پاکستان بیکینگ ایوارڈز 2020ء کے موقع پر کیا گیا۔
تمام دیکھیں
Best MFB