Submitted by adminkmbl on Mon, 05/24/2021 - 16:51
Awards
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کو پاکستان بینکنگ ایوارڈز 2019ء میں بہترین مائیکرو فنانس بینک کے اعزاز سے نوازا گیا
13 Jan, 2020

اس صنعت کا بانی ہونے کی حیثیت سے، خوشحالیمائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے پاکستان بینکنگ ایوارڈز 2019ء میں لگاتار دوسرے سال کے لیے بہترین مائیکرو فنانس بینک 2019ء کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے اس مارکیٹ کی قیادت حاصل کرلی ہے۔ تفتیم اعزازات کی تقریب ہر سال تا پارٹنرز اے ایف فرگوسن اور میڈیاپار ڈان میڈیا گروپ کے ساتھ انسٹیٹیوٹ آف پیکر پاکستان کی جانب سے مالیاتی صنعت میں مروجہ بہترین طرز عمل کو تسلیم کرنے کی غرض سے منعقد کی جاتی ہے۔

 

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کو یہ اعزاز نت نئی مصنوعات کے کسٹر سینٹر ک پورتفولیو اور اثر و نفوذ، استعداد کار کے ساتھ ملک بھر میں اپنی رسائی کو بہتر بنانے اور صارفین کے لیے جدید و منفرد حل پیش کرنے پر دیا گیا، اس حوالے سے بھر پور جدوجہد اور صارفین کے لئے جدید حل لانے پر توجہ دینا مائیکرو فنانس انڈسٹری کا مارکیٹ لیڈر نے کی کلید رہا ہے۔

 

اس اعزاز کو وصول کرتے ہوئے، جناب غالب نشتر نے کہا، ”خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کی طرف سے اس ایوارڈ کا وصول کیا جانا ایک عجیب تجربہ ہے۔ صارفین کے ساتھ ساتھ مائیکرو فنانس کی برادری کو تیار کر ناخوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کی ایک اہم روایت ہے۔ ہمارے صارفین کے لیے سہولت کے ساتھ ان کے خوابوں کو حقیقت بنانے کی غرض سے ممکنہ بہترین حل کی فراہمی ہی ہمارا مقصد ہے۔ کاروبار و صنعت کا فروغ ہماری معیشت کی ترقی کا لازمی جزو ہے، اور خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کو یہ مقام حاصل ہے کہ یہ ملکی معاشی ترقی کا ایک حصہ ہے۔ یہ ایوارڈ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کی پوری ٹیم کی جانفشانی اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 

بینکنگ ایوارڈز اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ نئی اور بہتر مصنوعات و خدمات کی فراہمی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کا اعتراف کیا جائے۔ اس طرح سے صنعت کے لیے آنے والے برسوں میں مزید نت نئے حل پیش کرنے کے لیے کوششوں کا فروغ بھی ممکن ہو جاتا ہے۔ ہر سال اس مشترکہ کاوش سے کار کردگی کی سطح کو بلند تر کرنے میں مدد ملتی ہے۔

 

پاکستان بینکرز ایوارڈز مالیاتی شمولیت ، صارف کی سہولت، بینکنگ میں ٹیکنالوگی ، اسلامی بینکاری، تجارتی قرضوں جس میں ایس ایم ای اور زراعت کے شعبے بھی شامل ہیں، کے شعبوں میں معیار کی برتری و فوقیت پر بھی اعزازات سے نوازتا ہے۔