Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/14/2021 - 14:30
2.Maiz Awareness in Sahiwal2-min
ساہیوال کے علاقے میں مکئی کی فصل سے متعلق کاشتکاروں کے لیے آگاہی سیشن

اکتوبر 2019 میں KMBL نے ساہیوال کے علاقے میں مکئی کی فصل سے متعلق کاشتکاروں کی رہنمائی ایک لیے ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔ڈاکٹر زبیر احمد (سائنٹیفک آفیسر (SO)،MSM&F،CSI،NARC)نے ''ماحولیاتی دباؤ کی آب و ہوا میں تبدیلی اور تخفیف، مکئی کی پیداوار میں اضافے کے لیے موثر پیداواری ٹیکنالوجیزکی موافقت اور بائیوفورٹیفائڈ مکئی'' کے موضوع پر گفتگوکی۔ انہوں نے مکئی کا ایک مختصر تعارف پیش کیا اور دنیا اور پاکستان میں مکئی کی موجودہ اہمیت کی وضاحت کی۔ دنیا بھر میں مکئی کی کاشت 193.14 ملین ہیکٹر رقبہ پر کی جاتی ہے جبکہ اس کی پیداوار 1133.6 ملین ٹن ہے، جس سے حاصل ہونے والے اناج کی اوسط پیداوار 3.77 ٹن فی ہیکٹر ہے۔ اسی طرح پاکستان میں مکئی 1.31 ملین ہیکٹر پرکاشت کی جاتی ہے، جبکہ اس کی مجموعی پیداوار 6.3 ملین ٹن ہے، جس سے حاصل ہونے والا اناج اوسطاً 4.8 ٹن فی ہیکٹر ہے۔

انہوں نے مکئی کے ہائبرڈ اور اقسام کے درمیان فطری فرق، مکئی کی غذائی قدروں اور اس کے استعمال، مکئی کی پیداوار کے لیے آب و ہوا اور مٹی کی ضروریات، زمین کی تیاری سے متعلق مکمل پیداواری ٹیکنالوجی، بوائی کے طریقوں، کھاد کے استعمال، کیڑوں سے،متعلق دیکھ بھال، مکئی کی بیماریوں اور ان پر قابو پانے اور فصل کی کٹائی / فصل کے بعد ہونے والے نقصانات پر قابو پانے سے متعلق کارآمد گفتگوکی۔

 انہوں نے آب و ہوا کی تبدیلی، گرمی اور خشک سالی کے اثرات، سیلاب، بائیوٹک دباؤ کے بڑھتے ہوئے واقعات، مٹی کی کمی اور فصلوں کے رقبے میں کمی کی وجہ سے دنیا بھر میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں وضاحت کی۔ ان کی اصل توجہ گرمی کے دباؤ پر تھی۔ اس سال گرمی کے اثرات نے پنجاب میں مکئی کی فصل کو تباہ کردیا۔ سامعین کو مکئی کے پودوں کے رد عمل اور گرمی کے دباؤ سے مطابقت، دن اور رات کے درجہ حرارت میں اضافے کے اثرات، پولن کی کم نشوونما اور گرمی کے دباؤ کی صورتحال میں مکئی کے ریشوں میں کمی کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا۔ انہوں نے گرمی کے دباؤ میں پولن کو جانچنے کے لیے مکئی پر NARC میں کئے گئے تجربے کے نتائج کی بھی وضاحت کی۔ پریزنٹیشن کے دوران بوائی کے وقت اور دیگر طریقوں کا بغور انتخاب کرکے کاشتکاروں کو گرمی کے دباؤ سے نمٹنے کے لیے مختلف حل تجویز کیے گئے۔

سوال وجواب کے سیشن کے دوران سامعین کو معیاری پروٹین ہائبرڈ مکئی (QPHM) کے بارے میں بھی بتایاگیا۔QPHM دو  امینو ایسڈ lysine اورtryptophan سے مالا مال ہے، یہ دونوں معمول کی نشوونما کے لیے ضروری ہیں۔ یہ امینو ایسڈ عام مکئی کے ہائبرڈ / اقسام میں موجود نہیں ہیں۔ ان ہائبرڈز کے استعمال سے غذائیت پر قابو پایا جاسکتا ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں مکئی کو اہم غذا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔