Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Wed, 07/14/2021 - 14:30
Radio Programs
کاشتکاروں کی رہنمائی کے لیے NARCکے ماہرین کے ہمراہ ریڈیوپروگرامات

ماس میڈیا میں غیر رسمی تعلیم کے حوالے سے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی ایک خاص اہمیت ہے۔ ان کے وسیع تر استعمال کی وجہ سے میڈیاتعلیم کے ابلاغ کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے۔

موجودہ ذرائع ابلاغ میں ریڈیو ایک طاقتور ٹول کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ دیہی علاقوں میں زراعت و ترقی کے فروغ اورمعلومات کی فوری  فراہمی کا اہم ذریعہ ثابت ہوا ہے۔ ریڈیو کے ذریعے پیش کیے جانے والے زرعی پروگرامات زیادہ کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔ اس طرح کے پروگرامز کے نتیجے میں کاشتکاروں میں شعور بڑھتا ہے۔

کاشتکاروں کو آگاہی کی فراہمی میں ریڈیو کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئےKMBL نے کاشتکاروں کے لیے قومی زراعت ریسرچ کونسل کے تعاون سے ریڈیو پروگرامز کا ایک سلسلہ مرتب کیاہے، جس کے تحت ریڈیو پاکستان کے توسط سے ہر جمعرات کو آٹھ مختلف موضوعات پر آٹھ پروگرام نشر کیے جاتے تھے۔ یہ پروگرامات مختلف علاقوں میں فصلوں کی مخصوص بڑی کاشت کے مطابق ترتیب دیے گئے۔ پروگرام کے دوران ماہرین نے کچھ مخصوص فصلوں پر بات کی اور کال کرنے والوں کے سوالات کے جوابات دیے۔

ماہرین نے سامعین کو فصلوں سے متعلق بہت مفید معلومات فراہم کیں،جن میں بیجوں کی نئی اقسام، کھادوں کے استعمال، فصلوں کے امراض، روک تھام، اور ڈرپ ایری گیشن کے ذریعہ پانی کی مؤثربچت اور سیڈڈرل میکانزم کے ذریعہ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ شامل ہے۔

پروگرامات کے اس سلسلے کے تحت سبزیوں / کچن گارڈننگ کے لیے دو پروگرام وقف کیے گئے تھے کہ اگر ہر فرد کی روز مرہ کی ضروریات کے لیے نامیاتی باغ موجود ہوتو ہمارے ملک سے غذائی عدم تحفظ کا مسئلہ مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔ نیز نامیاتی طور پر ُاگنے والی سبزیاں ایسی مٹی میں اگائی جاتی ہیں جس میں یوریا کے بجائے قدرتی کھاد کا استعمال کیا جاتاہے، اس میں کیڑے مار ادویات اور کیمیکل ملاپانی اسپرے نہیں کیا جاتا۔ اس موضوع کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے2020 میں کچن گارڈننگ کے بارے میں مزید پروگرامات کی سرپرستی KMBL ذریعہ کی جائے گی۔ان پروگرامات کے ذریعے KMBL ایگری پروڈکٹس کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی کہ ان میں دلچسپی رکھنے والے کاشتکار 24/7 ہیلپ لائن نمبر کا استعمال کرکے بینک تک کیسے پہنچ سکتے ہیں۔