Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Tue, 05/25/2021 - 16:16
CELEBRATES INTERNATIONAL DAY OF FORESTS
خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے بین الاقوامی یوم جنگلات منایا
21 Mar, 2019

خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے بین الاقوامی یوم جنگلات کے موقع پر 10,000 درخت لگانے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد مقامی ماحولی نظام کے لیے علاقائی درختوں کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

یہ دن اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ    کے تعاون سے منایا گیا۔ خوشحالی بینک ماحولی تحفظ کی سرگرمیوں میں اپنی کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی کے طور پر حصہ لیتا ہے تاکہ اس مسئلے پر آگاہی میں اضافہ کیا جائے اور پاکستان کو صاف اور سبز بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے ویژن میں اعانت فراہم کی جا سکے۔اس موقع پر  خوشحالی بینک نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے ایک ہیکٹر کے رقبے سے جنگلی بوٹی ہٹانے کے منصوبے میں مالی معاونت فراہم کی۔