Submitted by saqib.mehdi on Wed, 10/08/2025 - 10:02
Banner Urdu

پروڈکٹ کا نام

خوشحالی زمیندارلون

خوشحالی بینک ایک مکمل اور جامع زرعی مالیاتی حل فراہم کرتا ہے، جن میں کھاد،بیج، زرعی ادویات، زرعی مشینری، ٹریکٹرز، آبپاشی کے نظام، سولر ٹیوب ویل اور پمپس کے علاوہ مویشیوں کی خریداری، افزائش اور فربہ کرنے (گائے،بھینس، بکریاں، مرغیاں وغیرہ) جیسے مقاصد شامل ہیں۔ خواہ یہ سب فارم سے متعلق ہوں یا غیر فارم سرگرمیاں ہوں، ہماری جانب سے کی گئی فنانسنگ پائیدار اور مؤثر ترقی میں آپ کی مدد کرتی ہے۔

اہلیت کا معیار

  • قرض حاصل کرنے کے لیے کم از کم عمر: 20 سال۔
  • قرض مکمل ہونے کے وقت زیادہ سے زیادہ عمر
    • تنخواہ دار افراد کے لیے: 60 سال
    • خود مختار افراد کے لیے: 68 سال
    • پنشنرز کے لیے: 70 سال
  • درخواست دہندہ کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر/ ایس این آی سی (صرف پاکستانی شہریوں کے لیے) گولڈ نایکوپ /این ایس سی /ٹی ڈی سی کی صورت میں قابل قبول ہوگا۔

قرض کی رقم

پچاس ہزار روپے سے پچاس لاکھ روپے تک

ضمانت

  • سونا
  • زرعی پاس بک/پی ایل آر اے/رہن
  • تنخواہ یا پنشن کی منتقلی
  • دستاویزی سیکورٹی ،ایس سی ڈی /ٹی ڈی سی
  • بینک میں جمع شدہ فنڈز
  • گاڑی کے کاغذات
  • ذاتی گارنٹی

مقصد

کھاد،بیج، زرعی ادویات، زرعی مشینری، ٹریکٹرز، آبپاشی کا نظام، سولر ٹیوب ویل اورواٹر پمپ کے علاوہ مویشیوں کی خریداری، افزائش اور فربہ کرنا (گائے،بھینس،بکریاں، مرغیاں وغیرہ)۔

قرض کی مدت اور ادائیگی کا طریقہ

  • 3ماہ سے 96 ماہ تک
  • ۔ ماہانہ مساوی اقساط/ سہ ماہی/ ششماہی / بلٹ (صرف ایک فصل کے لیے)

قرضہ کے حجم کا تناسب

قابل استعمال آمدنی کا50فیصد

قیمت

منظور شدہ قیمت کے گرڈ ایس او سی کے مطابق

نوٹ

شرائط و ضوابط لاگوہیں