Submitted by گمنام (غیر مصدقہ) on Tue, 09/14/2021 - 15:03
client-woolenbedsheets
حفیظ بی بی ۔ بہاولپور

بہاولپور کی رہائشی، حفیظ بی بی،  اپنے  روایتی اونی بیڈ شیٹس بنانے کے ہنر کی وجہ سے اپنی برادری میں معروف اور قابلِ احترام شخصیت ہے۔ اسکا ہنر نہ صرف مقامی قصبے میں مشہور ہے بلکہ اسے اپنے تخلیقی اورمنفرد کام کی وجہ سے پورے ضلع سے  ملتے ہیں۔ حفیظ بی بی اپنی کامیابی کی وجہ اپنے خاندان اور خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کو قرار دیتی ہے جس نے اسے ضرورت کے وقت مالی مدد فراہم کی۔

ایک وقت تھا جب اس کی زندگی بالکل مختلف تھی کیونکہ شادی کے کچھ ہی عرصے بعد اسے طلاق ہو گئی تھی۔ اس کے والدین جو اس کے خاندان کی آمدنی کا واحد ذریعہ تھے جلد ہی وفات پا گئے اور یوں اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کی ساری ذمہ داری حفیظ بی بی کے کندھوں پر آ گئی۔ یہ اس کی زندگی کا سب سے مشکل دور تھے کیونکہ تعلیم کی کمی کی وجہ سے وہ کوئی اچھی نوکری حاصل کرنے سے قاصر تھی۔

 مشکلات کے باوجود اس نے دستکاری کے ذریعے اپنے جمالیاتی ذوق اور ہنر کو آزمانے کا فیصلہ کیا اور اپنا اونی بیڈ شیٹس بنانے کا کاروبار شروع کیا. اس خیال کو عملی جامہ پہنانے میں مالی وسائل کی کمی سب سے بڑی رکاوٹ تھی جس کے حل کے لئے اس نے رشتہ داروں سے رابطہ کیا۔ اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں ہے کہ ایک عورت کے اکیلے کاروبار شروع کرنے کے سماجی اثرات کے حوالے سے حفیظ بی بی کو منفی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔