Submitted by saqib.mehdi on Tue, 10/07/2025 - 16:20
Banner Urdu

حکومت پاکستان نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے ”میرا گھر – میرا آشیانہ اسکیم“ کا آغاز کیا ہے تاکہ کم اور درمیانی آمدنی والے شہریوں کے لیے سستی رہائش کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ اس اسکیم کے تحت صارفین سبسڈی والے مارک اپ ریٹس اور رسک شیئرنگ سپورٹ کے ذریعے اپنا خوابوں کا گھر خرید یا تعمیر کر سکتے ہیں۔

اہم خصوصیات

مقصد

  • مکان یا فلیٹ کی خریداری
  • اپنی ملکیت کے پلاٹ پر تعمیر
  • پلاٹ کی خریداری اور اس پر مکان کی تعمیر

رہائشی یونٹ کا سائز

  • مکان: زیادہ سے زیادہ 5 مرلہ
  • فلیٹ/اپارٹمنٹ: زیادہ سے زیادہ 1360 مربع فٹ

قرض کی رقم

  • ٹیئر ون: زیادہ سے زیادہ 20 لاکھ روپے
  • ٹیئر ٹو: 20 لاکھ روپے سے زائد تا 35 لاکھ روپے تک

قرض کی مدت

  • زیادہ سے زیادہ 20 سال (پہلے 10 سال تک مارک اپ سبسڈی لاگو ہوگی)

مارک اپ ریٹ (صارف کے لیے)

  • ٹیئرون: :پانچ فیصد(فکسڈ)
  • ٹیئرٹو: :آٹھ فیصد(فکسڈ)

بینک چارجز

  • کوئی پروسیسنگ فیس نہیں
  • قبل از وقت ادائیگی پر کوئی جرمانہ نہیں

اہلیت کا معیار

  • کارآمدکمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کا حامل پاکستانی شہری ہو
  • پہلی بار گھر حاصل کرنے والا ہو (اپنے نام پر پہلے سے کوئی مکان یا فلیٹ نہ ہو)

درخواست کا طریقہ

اپنی اہلیت، درکار دستاویزات اور سادہ درخواست کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات کے لیے خوشحالی مائیکروفنانس بینک کی قریبی برانچ تشریف لائیں اور ”میرا گھر۔ میرا آشیانہ اسکیم“ سے فائدہ اٹھائیں۔

 

متعلقہ پراڈکٹس