:پروڈکٹ کا نام
خوشحالی اپنا مکان
:پروڈکٹ کی نوعیت
انفرادی مائیکرو ہاؤسنگ لون
پروڈکٹ کا مقصد
نئے تعمیر شدہ اور موجودہ مکان کی تزئین و آرائش یا اسٹریکچر میں تبدیلی کے لیے قرض۔
قرض کے لیے اہلیت کا معیار
قرض حاصل کرنے کے لیے کم از کم عمر: 20 سال۔
قرضہ مکمل ہونے کے وقت زیادہ سے زیادہ عمر
تنخواہ دار افراد کے لیے: 60 سال۔
خود مختار افراد کے لیے: 68 سال
پنشنرز کے لیے: 70 سال
درخواست گزار کی سالانہ آمدنی (بزنس اخراجات کا خالص) اس حد سے زیادہ ہونی چاہیے جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وقتا فوقتا مقرر کی ہے۔
مکان میں رہائش / مکان کی ملکیت (اگر جائیداد کرائے پر دی گئی ہو) کو کم سے کم ایک سال ہوچکا ہو
تنخواہ دار افراد کو موجودہ آجر کے ساتھ کام کرتے ہوئے کم از کم 2 سال ہوچکے ہوں
2 سال کا کاروباری تجربہ
نادرا CNIC / SNIC کارڈ ہولڈر
دورانیہ
6 سے120 ماہ
ادائیگی کاطریقہ
مساوی ماہانہ اقساط
ضمانت
واضح ملکیتی عنوان رکھنے والی جائیدادوں کے لیے
قرض کی رقم: پانچ لاکھ روپے تک
رہائش کا ثبوت (ملکیت کے دستاویزات کی نقل، جو ضمیمے کے طور پر دی جائے گی) کریڈٹ کیس کے ساتھ منسلک کی جائے گی۔ (لازمی)
ضامن۔۔ (ان صورتوں میں لاگو جب تنخواہ یا پنشن منتقل نہیں کی جا رہی ہو)۔
شریک قرض دار (جہاں قابل اطلاق ہو)۔
ڈی پی نوٹ۔
ترجیحاً تنخواہ یا پنشن کا اکاؤنٹ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ میں منتقل کیا جائے، اگر ممکن ہو۔
قرض کی رقم اگر ایک لاکھ روپے سے لے کر بیس لاکھ روپے تک ہوتو:۔
مساوی گروی یا رجسٹرڈ گروی۔
اگر مساوی گروی ہو تو اصل ملکیتی دستاویز برانچ میں رکھی جائے گی اور MODTD جاری کیا جائے گا۔ ملکیتی دستاویز کی تصدیق شدہ فوٹو کاپی کریڈٹ کیس کے ساتھ منسلک کی جائے گی۔
ضامن — (لازمی ہے اگر تنخواہ یا پنشن خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ میں منتقل نہ کی گئی ہو)۔
شریک قرض دار (جہاں قابل اطلاق ہو)۔
قرض کی رقم: بیس لاکھ ایک روپے سے لے کر پچاس لاکھ روپے تک
صرف رجسٹرڈ گروی۔
تنخواہ دار یا پنشن یافتہ افراد کے لیے (جن کی تنخواہ یا پنشن خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ میں منتقل ہو)
۔A۔ قرض کی رقم تین ملین روپے تک — (گھر کی بہتری اور تزئین و آرائش کے مقصد کے لیے)۔
تنخواہ یا پنشن کی منتقلی خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ میں۔ (لازمی)
رہائش کا ثبوت (بل یا کوئی دستاویز، کرایہ نامہ یا حلف نامہ وغیرہ)۔ (لازمی)
ضامن (بی سی سی کی سفارش کے مطابق)۔
شریک قرض دار (جہاں قابل اطلاق ہو)۔
شریک دستخط کنندہ(جہاں قابل اطلاق ہو)۔
۔B۔قرض کی رقم تین ملین روپے سے پانچ ملین روپے تک(گھر کی بہتری اور تزئین و آرائش کے مقصد کے لیے)
تنخواہ یا پنشن کی منتقلی خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ میں۔ (لازمی)
مساوی گروی۔۔ اصل ملکیتی دستاویز برانچ میں رکھی جائے گی اور MODTD جاری کیا جائے گا۔
ملکیتی دستاویز اور MODTD کی فوٹو کاپی کریڈٹ کیس کے ساتھ منسلک کی جائے گی۔ (لازمی)
شریک قرض دار (جہاں قابل اطلاق ہو)۔
شریک دستخط کنندہ (جہاں قابل اطلاق ہو)۔
لون ٹکٹ (کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ)
پچاس ہزار سے پچاس لاکھ روپے تک
روس چارجز:۔
بینک کے شیڈول آف چارجز (SOC) کے مطابق۔ مزید معلومات کے لیے ہماری ہیلپ لائن 051-111 047 047 پر رابطہ کریں۔
شرائط و ضوابط لاگو ہیں